ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر اپنے نام کی ہاکی سیریز

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر اپنے نام کی ہاکی سیریز

Thu, 18 May 2017 12:26:39  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے بدھ کو ہندوستان کے خلاف پانچ ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تیسرے میچ میں فتح حاصل کرکے 3-0 کی برتری لے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔اس سے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں بھی ہندوستانی ٹیم کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بدھ کو روزابیچ پارک میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو3-2 سے شکست دی۔اگرچہ، اس میچ میں پہلے گول داغتے ہوئے ہندوستان نے اچھی شروعات کی تھی، لیکن ٹیم یہ برتری کو قائم نہیں رکھ سکی۔ میچ کے نویں منٹ میں دیپ گریس اکا نے گول کر کے ہندوستانی ٹیم کا کھاتہ کھولا تھا۔ اکا کے اس گول کے جواب میں نیوزی لینڈ کی یلا گنسن نے 13 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1۔1 سے برابر کیا۔15 ویں منٹ میں ڈینا رچی کے گول سے میزبان ٹیم نے 2-1 سے برتری حاصل کی۔ اس کے بعد دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہیں ہوا۔میچ کے 43 ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے پنالٹی کارنر پر گول کی کوششوں کو سوتا نے ناکام کر دیا۔ اس کے بعد ہندوستان کے لئے 59 ویں منٹ میں مونیکا نے دوسرا گول کیا، لیکن جیت کے لئے ان کی یہ کوشش کافی نہیں تھی۔ اس وجہ سے سخت میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو3-2 سے شکست دی۔ اگلے دو میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی کوشش جیت کر اپنا وقار بچانے کی ہوگی۔


Share: